ملتان میں 21 مئی کو ہونے والا پی پی 196کا ضمنی انتخاب انتہا ئی اہمیت کا حا مل

منگل 5 مئی 2015 14:33

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ملتان میں 21 مئی کو ہونے والا پی پی 196کا ضمنی انتخاب ،وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف،پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چئیرمین سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں آئیندہ انکی سیاست کا رخ متعین اور سیاسی اور پارٹی کی زندگی اور موت کا فیصلہ کرے گا اور یہ ضمنی انتخاب ملکی موجودہ صورتحال جس میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف الیکشن ٹربیونل سے پیدا ہونے والی صورت کے بعد مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے لیے ایک ٹیسٹ کیسبن گیا ہے اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ مسلم لیگ(ن) ملتان کی ضمنی نشست پر انتخاب جیت کر اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرے جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چئیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی خواہشہوگی کہ وہ لاہور کے بعد ملتان میں بھی ضمنی انتخاب میں کامیابی کو یقینی بنا کر مسلم لیگ(ن) کو ایک اور سیاسی جھکٹا دینے کے علاوہ ملتان کی آئیندہ کی سیاست کا رخ تبدیل کرلیں جبکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چئیرمین سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ملتان کا یہ انتخاب جیت کر ملتان میں پیپلز پارٹی کو مرنے سے بچانے اور زندہ رکھنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے ملتان کے 21 مئی کو ہونے والا پی پی 196کا ضمنی انتخاب کیلیے مخدوم شاہ محمود قریشی سے ہارنے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے رانا محمود الحسن کو میدان میں اتارا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے رانا مخمود الحسن کے مدمقابل انکی برادری کے رانا عبدالجبار کو امیدوار بنایا ہے جس کے جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان 15 مئی کو ملتان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار رانا محمود الحسن کے گھر کے سامنے گراوٴنڈ میں انتخا بی جلسے سے خطاب کریں گے اس ہی طرح پیپلز پارٹی نے اس ضمنی انتخاب کے حتمی امیدوار کا فیصلہ بلاول ہاوٴس میں ہوگا جسکے لیے کئی امیدوار میدان میں ہے دیکھنا یہ ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کس امیدوار کو میان میں اتاریں گے۔

متعلقہ عنوان :