کوئٹہ : سزائے موت کے قیدی صولت مرزا سے مچھ جیل میں اہل خانہ سے ملاقات، سکیورٹی انتظامات مزید سخت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 14:19

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : سزائے موت کے قیدی صولت مرزا سے مچھ جیل میں اہل خانہ نے ملاقات کی ، جیل حکام کے مطابق ملاقات کے لیے آنے والوں میں صولت مرزا کے بھائی ، اہلیہ اور بہن شامل ہیں، جبکہ جیل کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے جس کے تحت پولیس ، بی آر پی اور جیل فورس کے اضافی اہلکاروں کو سکیورٹی کے لیے تعین کر دیا گیا ہے.