Live Updates

تحریک انصاف نے جوڈیشل کمیشن کے روبرو 9 ویڈیوز جمع کروادیں

منگل 5 مئی 2015 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) تحریک انصاف نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے روبرو 9 ویڈیوز بھی جمع کرائی ہیں ۔ جن میں جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کمیشن کو بتایا کہ جہاں تحریک انصاف نے مختلف دستاویزات جمع کرائی ہیں وہاں 9 ویڈیوز بھی جمع کرائی گئی ہیں اس کے علاوہ اخباری تراشے اور دیگر مواد بھی بطور شہادت جمع کرایا گیا ہے کیونکہ اخباری خبروں کو بطور شہادت پیش کیا جا سکتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :