اسلام آباد : آخر یہ ٹچی حرکت ہوتی کیا ہے؟؟ سندھ اسمبلی میں ٹچی حرکتوں کا تذکرہ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین میں گرما گرمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 14:14

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین میں گرما گرمی ہو گئی. ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے مائیک بند کروا دئے. وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن نے اسمبلی میں فاروق ستار کے بیان پر احتجاج کیا انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے مجھے ےتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ٹُچی حرکتیں کرتا ہوں.

(جاری ہے)

مجھے یہ بتایا جائے کہ کیا گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرنا ٹچی حرکت ہے، کیا غیر قانونی شادی ہالوں کو گرانا ٹچی حرکت ہے،شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کہ مجھے بتایا جائے کہ یہ ٹچی حرکت آخر ہوتی کیا ہے، انہاں نے کہا کہ میں ایک وزیر ہوں اور مجھے اسمبلی میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کا پورا اختیار ہے، مجھے لگا تھا کہ اتنا کام کرنے کے بعد میری حوصلہ افزائی کی جائے گی، لیکن مجھے یہ سب سننے کو ملا. ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا.