پاکتپن ‘پولیس کی کارروائی 21خطرناک گینگز کے 85ارکان گرفتار کرلئے

منگل 5 مئی 2015 14:05

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)ڈی پی او پاک پتن شاہنواز سندھیلہ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کو روکنے کیلئے بھرکوشش کرتے ہوئے 21خطرناک گینگ کے 85ارکان کو گرفتار کیاہے ۔ یہ بات انہوں نے صحا فیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ کے 329مقدمات درج کرکے 379ملزمان گرفتارکئے۔

(جاری ہے)

3کلاشنکوف،48بندوقیں،24رائفلیں،230پسٹل، 28ریوالورز، 48کاربین، 21998گولیاں برآمد کیں منشیات کے312مقدمات درج کرکے 324ملزمان گرفتار کئے 38.77گرام افیون، 8.44گرام ہیروئن، 240.07گرام چرس، 1784گرام شراب ، 120لیٹرلاھن، 19چالو بھٹیاں برآمد کیں ۔

۔ انہوں نے کہا کہ ایمپلی فائر ایکٹ کے142مقدمات درج کرکے 155گرفتار کئے۔قابل اعتراض تقاریر کرنے پر دو افراد کے مقدمات درج کرکے دو افراد کو گرفتار کیاہیٹ میٹریل رکھنے پر 14 مقدمات درج کرکے 14گرفتار کئے۔غیرقانونی طور پر رہائش پذیر 5مقدمات درج کرکے5گرفتار کئے۔