2017-18 میں لوڈشیڈنگ کا بالکل خاتمہ ہو چکا ہوگا ‘ کراچی ایک دفعہ پھر روشنیوں کا شہر بنے گا ‘وزیر اعظم

منگل 5 مئی 2015 14:05

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017-18 میں لوڈشیڈنگ کا بالکل خاتمہ ہو چکا ہوگا ‘ کراچی ایک دفعہ پھر روشنیوں کا شہر بنے گا ‘کراچی بھتہ خوری کا خاتمہ ہوچکا ہے ‘ سیاسی حالات بہتر بنانے کی ضرورت ہے ‘ دہشتگردی ختم اور ملک میں امن قائم ہورہا ہے ‘ افغانستان سے ملکر خطہ کو دہشتگردی سے پاک کرینگے ‘ ایل این جی استعمال کرکے3ہزار600میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے ‘بہاولپور کا منصوبہ 900 میگاواٹ کا منصوبہ ہوگا ‘تھر کا منصوبہ 2000ہزار میگاواٹ تک جائے گا ‘ پاکستان میں بجلی واپس لائیں گے،روشنیاں دوبارہ آئیں گی، اللہ ہمیں نظر بد سے بچائے ‘ملک میں بجلی کی قیمت میں بھی 5 روپے 79 پیسے کمی کی گئی ہے ‘میڈیا عوام کو اچھے کاموں بارے بتائے ‘ ٹرانسپیرنسی والے بھی اپنی رپورٹ میں اچھی کاموں کا ذکر کیا کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں قائد اعظم سولر پارک میں جناح سولر منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلے دن سے ہی ایک اصول اور ارادہ رہا ہے کہ پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لانا ہے وزیر اعظم نے کہاکہ غربت ‘ جہالت ‘ بے روز گاری اور لوڈشیڈنگ کو ختم کر نے کیلئے یقینا وسائل چاہئیں اور ان کاموں کو کر نے کیلئے چند بڑی بڑی چیزوں کو ہاتھ ڈالا ہے وزیر اعظم نے کہاکہ بجلی کسی زمانے سے ہم سے روٹھ کر چلی گئی تھی اسے واپس لانا ہے نا اہلی کی وجہ سے ملک میں لوشیڈنگ کا بحران پیدا ہوگیا گیس کی کمی کو پورا کر نا ہے پاکستان سے دہشتگرد ی کو ختم اور کراچی کے حالات کو ٹھیک کر نا ہے پاکستان کے اندر عام ملیشیا کو ختم کر نا ہے اور ہم نے ان سب چیزوں پر ہاتھ ڈالا ہے اور آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بجلی آنے کی امید پیدا ہو چکی ہے اور مجھے یقین ہے کہ 2017اور 2018میں لوڈشیڈنگ کا بالکل خاتمہ ہوچکا ہوگا انڈسٹری کا پہیہ دوبارہ چلے گا ملک کے اندر ترقی ایک بار پھر ہوتی ہوئی نظر آئیگی انہوں نے کہاکہ یہ بات میں نہیں کہہ رہا ہوں بلکہ دنیا کا میڈیا بھی یہ بات کررہا ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیں نظر بد سے بچائے اور ہمیں یہ دعا ہر لمحہ مانگنی چاہیے نظر بد یقینا بڑی خطرناک چیز ہوتی ہے وزیر اعظم نے قائد اعظم سولر پراجیکٹ کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور چیئر مین نے کہا ہے کہ ہم نے قیمت میں دو کروڑ روپے کمی کروائی ہے چینی کمپنی سے رعایت لینا شہباز شریف کا کمال ہے اور اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ہے وزیر اعظم نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی والے کہاں ہیں وہ اس بات کا نوٹس کیوں نہیں لیتے ؟وزیر اعظم نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی والے جب پاکستان کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کرتے ہیں تو انہیں یہ چیزیں بھی دیکھنی چاہئیں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں ہر چیز تنقید کا نشانہ بنتی ہے جہاں جہاں اچھا کام ہورہا ہے اس کا تعریف بھی ہونی چاہیے وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے ہم جھوٹ نہیں بول رہے ہیں اور آج چند ہفتے پہلے ہماری بات پر کوئی یقین ہی نہیں کرتا تھا وزیر اعظم نے کہاکہ چینی صدر پاکستان آئے خود اعلان کیا منصوبوں پر دستخط ہوئے ایم او یو سائن ہوئے اس کے بعد سب کو یقین آیا وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین ملکر ایک کمیٹی بنائیں گے جس کے ذریعے منصوبوں کی تیزی سے تکمیل ممکن ہو سکے وزیر اعظم نے کہاکہ ہر منصوبے کی خود مانیٹرنگ کرونگا اور کوشش کر کے سارے منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرینگے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی تاریخ میں جمہوری حکومت میں کام ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ایسا پاکستانی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے نئی روایت قائم کر نے کا بہت اچھا موقع ہے یہ روایت قائم ہوگی تو ہر شعبے میں تیزی سے کام ہوگا وزیر اعظم نے کہاکہ ایک سال پہلے یہاں آیا تھا صرف مٹی اور ریت تھی آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پینل کا سمندر نظر آتا ہے 100میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں یہ پراجیکٹ 900میگا واٹ بجلی پیدا کریگا اور پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا میں سولر کا سب سے بڑا پلانٹ ہوگا وزیر اعظم نے کہاکہ چپے چپے او ر جگہ جگہ پر کار خانے لگیں گے پاکستان کے بارے میں اچھا تصور پیش ہوگا اور پاکستان اپنی توانائی کی ضرورتیں خود پوری کرتا ہے لوگ پاکستان میں انڈسٹری لگانا چاہتے ہیں لیکن بجلی کی وجہ سے نہیں لگا پارہے ہیں جب وہ دیکھیں گے کہ بہاولپورمیں بجلی کا پراجیکٹ بن گیا ہے ‘ پورٹ قاسم میں بجلی کا ر خانہ لگ رہا ہے تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے ساہیوال میں 1320میگا واٹ کا بجلی کا رخانہ لگ رہا ہے بلوچستان میں 660میگا واٹ کا منصوبہ لگنا شروع ہوچکا ہے خیبر پختون خوا میں 840میگا واٹ کا پراجیکٹ بننا شروع ہوگا ہے آزاد کشمیر میں 740میگا واٹ کا منصوبہ لگنا شروع ہوگیا ہے تھر کا منصوبہ 2000میگا واٹ بجلی پیدا کریگا ان سب منصوبوں سے پاکستان کے اندر 10400میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی جو2017-18تک ضرورتیں پوری کریں گے انشاء اللہ بجلی ضرورت سے زیادہ بنے گی انہوں نے بتایا کہ ایل این جی پر 3600میگا واٹ کے تین منصوبے بنا رہے ہیں ایل این جی استعمال کر کے بجلی پیدا کرینگے گیس پائپ لائن گوادر سے لیکر نواب شاہ تک بچھائینگے کاشغر سے گوادر اور پھر کراچی تک ہائی وے بن رہی ہے ریلویز کی اپ گریڈیشن ہوگی اور پھر کراچی سے لاہور موٹر وے بنے گی حیدر آباد میں کام شروع ہوگیا ہے حیدر آباد سے سکھر ہم بنائینگے اور پھر سکھر سے ملتان تک چینیز بنائینگے اور ملتان سے لاہور پھر پاکستان بنائیگا اور کچھ منصوبے شروع ہو چکے ہیں اور کچھ ہونے والے ہیں ہم چاہتے ہیں یہ منصوبے جلد سے جلد مکمل ہوں وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے ایک منصوبہ شروع ہوتا تھا اور تیس تیس سال تک مکمل نہیں ہوتا اور مکمل ہونے کا نام ہی نہیں ہوتا موٹرے کو مکمل کیا اور ان تمام منصوبوں کو اپنی وقت پر مکمل کرینگے وزیر اعظم نے کہاکہ گلیوں اور محلوں کے منصوبے کئی ماہ تک مکمل نہیں ہوتے پیسے کھائے جاتے ہیں وزیر اعظم نے ایک مثال دیتے ہوئے کہاکہ اگر ایک منصوبے پر سو روپے لاگت آتی ہے تو 70روپے کھا لئے جاتے ہیں اور پھر ایک دو سال میں منصوبہ اجڑ جاتا ہے وزیر اعظم نے کہاکہ دوسروں پیسے مانگ کر منصوبہ حشر کیا ہوتا رہا اس سے بڑا ظلم اور نا انصافی کوئی نہیں ہے اب یہ روایت ختم ہو تی چلی جارہی ہے اور یہ منصوبے اپنے وقت پر مکمل ہونگے اور لوڈشیڈنگ بھی آئندہ کیلئے ختم ہو جائیگی گیس کی قلت ختم ہو جائیگی دہشتگردی ختم ہو جائیگی جہاں دہشتگردی ہورہی تھی وہاں لوگ اپنے گھروں میں دوبارہ واپس جاناشروع ہو گئے ہیں اللہ تعالیٰ اس کو بھی نظر بد سے بچائے ہماری فوج شاباش کی مستحق ہے بہت اچھا کام کیا ہے قومی سیاسی اور عسکری قیادت نے ملکر دہشتگردی کے خاتمے کا فیصلہ کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے حالات بہتر ہورہے ہیں ہم افغانستان کے ساتھ ملکر حالات بہتر بناناچاہتے ہیں بہتر کر نے کی کوشش کررہے ہیں ملکر خطے کو دہشتگرد ی سے پاک کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ کوشش ہے ملک کے اندرونی حالات بھی ٹھیک کیا جائے کراچی کاذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں چھوٹی موٹی سیاسی ڈویلپمنٹ ہوتی رہتی ہیں ان کو طرف رکھا جائے کراچی کے حالات پہلے سے کہیں بہتر ہیں بھتہ خوری کا عملاً خاتمہ ہو چکا ہے اغواء کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے کراچی انشاء اللہ ایک بار پھر روشنیاں کا شہر بنے گا کراچی کے رہنے والے لوگ میری بات کی تصدیق کررہے ہونگے کہ کراچی کے حالات پہلے سے کتنے بہتر ہو گئے ہیں وہاں سیاسی حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور وہ بہتر ہونے چاہئیں وزیر اعظم نے کہاکہ ہمیں سستی بجلی بنانے کی ضرورت ہے لوگ کم قیمت پر بجلی سے فائدہ اٹھائیں وزیر اعظم نے کہاکہ 3.47روپے فی یونٹ بجلی کم گئی اور حال ہی میں 2.32روپے کم کی گئی میڈیا والوں کی اس پر نظر نہیں پڑی ان کی اور بڑی مصروفیات ہوتی ہیں یقینا اس پر بھی ان کی نظر پڑے گی بجلی سستی ہونا اچھی بات ہے اس پر میڈیا کی نظر کرم ہونی چاہیے تھی لیکن میں توجہ دلاتا ہوں کہ مہر بانی کر کے اپنے پروگرام میں ذکر کریں کہ بجلی کم ہوئی ہے وزیر اعظم نے کہاکہ کابینہ میٹنگ میں بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے مزید غور کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :