مرزا فارم پر 300 سو سے زائد آصف علی زرداری اور بدین میں موجود اس کے کمداروں کے غنڈوں نے حملہ کردیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 5 مئی 2015 14:03

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2015ء) مرزا فارم پر 300 سو سے زائد آصف علی زرداری اور بدین میں موجود اس کے کمداروں کے غنڈوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کا تبادلہ، مجھے قتل کردیا جائے گاے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا۔

(جاری ہے)

بدین میں مورجھر فارم پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے کراچی سے بدین آنے والے راستے کو سیل کردیا گیا ہے اور پولیس پرائیوٹ لوگوں سے مل اس آپریشن کو سرانجام دے رہی ہے یہ خبر خود ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے پریس کلب بدین میں فون کرکے میڈیا کی انہوں نے بتایا کہ زرداری اور بدین کے تاجر تاج محمد ملاح کے 300 سو سے زائد دھشت گرد اس وقت پولیس کے ساتھ ملک میرے فارم ہاؤس کے ارد گرد پہنچ چکے ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ بھی ہو چکا ہے اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار آصف علی زرداری اور بدین میں موجود اس کے کمدار ہونگے

متعلقہ عنوان :