وی آئی پی کلچر، کیپٹن (ر) صفدرکے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لیے کر کٹ ٹیموں کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا
منگل 5 مئی 2015 13:59
مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وی آئی پی کلچر نے کھیل کے میدانوں کو بھی نہ بخشا اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داما کیپٹن (ر) صفدر عباسی کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے باعث پی سی بی انڈر 19 کے میچ میں مصروف دونوں ٹیموں کو مانسہرہ پولیس نے گراؤنڈ سے باہر نکال دیا اور جاری میچ کے دوران وکٹیں اکھاڑ دی اور کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو زدو کوب کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر عباسی نے مانسہرہ آنا تھا اور مانسہرہ پولیس نے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے لئے گراؤنڈ میں جاری میچ کو ختم کروا کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کروائی۔ منگل کے روز پی سی بی انڈر 19 کے دو ریجنل ٹیموں صوابی اور مانسہرہ انڈر 19 کا میچ جاری تھا کہ پولیس نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا اور وکٹیں اکھاڑ دی اور کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شدید زدو کوب کیا ہے جس کے بعد تمام کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.