بینکنگ جرائم کورٹ نے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پرتحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کو وارننگ دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 مئی 2015 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) بینکنگ جرایم کورٹ میں ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اعجاز چوہدری نے ابھی تک پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے ۔انہوں نے کہا کہ ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے والے ملزمان ضمانت کا حق محفوظ نہیں رکھتے۔جس پر عدالت نے اعجاز چوہدری کو تیرہ مئی تک ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے گئے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔نجی بینک سے پانچ کروڑ روپے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے پر تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کے خلاف ایف آئی نے بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم بینکنگ جرائم کورٹ نے قرضہ واپس کرنے کی یقین دہانی پر اعجاز چوہدری کی پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :