سیشن جج لاہورطارق افتخار نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور گواہان کو پیش نہ کرنے والے دو سو پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے لئے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 مئی 2015 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سیشن جج لاہور کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دو سو پولیس اہلکار عدالتی احکامات کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان پولیس اہلکاروں نے بروقت گواہوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی غفلت کے باعث پرانے مقدمات نہیں نمٹائے جا سکے جسکی وجہ سے ان پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس دئیے گئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرانے مقدمات نمٹانے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جا سکتا لہذا غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :