بدین : ذوالفقار مرزا سلطان راہی بن گئے، کلا شنکوف لے کر فارم ہاوس کے گیٹ پر آگئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 13:58

بدین : ذوالفقار مرزا سلطان راہی بن گئے، کلا شنکوف لے کر  فارم ہاوس کے ..

بدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کا آپریشن جاری ہے جبکہ ذوالفقار مرزا خود کلاشنکوف سمیت فارم ہاؤس کے گیٹ پر آ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ آج میری شہادت کا دن ہے، پہلے مجھے گولی مارو پھر میرے ساتھیوں کو گرفتار کرنا .

(جاری ہے)

اس صورتحال کے پیش نظر پولیس بھی شش و پنج کا شکار ہو گئی ہے کہ آپریشن آگے بڑھایا جائے یا نہیں. یاد رہے کہ اس سے قبل ذوالفقار مرزا نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا ہے. مرزا ہاؤس پر بنی یہ صورتحال کسی فلم کے سین سے مشابہت رکھتی ہے جس میں ذوالفقار مرزا سلطان راہی کے کردار کی یاد دلا رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :