انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار بائیس ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 مئی 2015 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پولیس نے ملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو پیش کیا۔ملزمان کے وکیل طاہر بشیر کا کہنا تھا کہ میڈیا پر آنے والی خبروں اور فوٹیج کو بنیاد بنا کر انکے موکلان کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس پہلے ہی دس دن کا ریمانڈ لے چکی ہے مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں.تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی لیبارٹری سے تصویریں بنوا کر تصدیق کی گئی جبکہ جیومیٹری ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے.ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے ۔جس پر عدالت نے بائیس ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :