لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے گریڈ سولہ کے آٹھ افسران کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس معطل کر دئیے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 مئی 2015 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں نے کہاکہ عدالتی حکم پر انہیں چار سال قبل نوکریوں پر مستقل کیا گیا تھا مگر متروکہ وقف املاک بورڈ کے موجودہ چئیرمین صدیق الفاروق نے انہیں نوکریوں سے برطرف کر نے کے لئے شوکاز نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون کے برعکس نوکریوں سے برطرف کیا جانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔جس پر عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے گریڈ سولہ کے آٹھ افسران کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس معطل کر دئیے۔عدالت نے چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کو چھبیس جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :