قومی شناختی کارڈ کا حصول پاکستانیوں کیلئے مشکل ‘ غیر ملکیوں کیلئے آسان ہے ‘ایف آئی اے

منگل 5 مئی 2015 13:45

قومی شناختی کارڈ کا حصول پاکستانیوں کیلئے مشکل ‘ غیر ملکیوں کیلئے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے ) نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہاہے کہ نادرا کی مہربانیوں نے قومی شناختی کارڈ کا حصول پاکستانیوں کیلئے مشکل اور غیر ملکیوں کیلئے آسان بنادیاہے۔ایف آئی اے انکوائری کے مطابق 9 برس میں 5ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو قومی شناخت کارڈ جاری کیے گئے ہیں ‘ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

نادرا نے 2000سے 2009 تک 5ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے جن میں سے 599 افراد نے پاسپورٹ بھی حاصل کئے ‘ایف آئی اے نے 6 سال قبل انکوائری کا آغاز کیا تو معلوم ہوا نادرا نے ابتک تین سافٹ ویئر استعمال کیے ہیں،فارم بیسڈ سسٹم کے تحت کارڈ جاری کرنے والے ملازم کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا،فاسٹ ٹریک رجسٹریشن سسٹم کے تحت 195 غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کئے گئے،جن میں سے بنگلا دیشی باشندے کو ٹنڈو آدم کے سندھی گھرانے کا فرد بنادیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق ایک سال سے ایف ائی اے 195 افراد کا ریکارڈ مانگ رہی ہے تاہم اب تک صرف 50 کا جزوی ریکارڈ دیا گیا ہے،جس میں سے 7 کو گرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے،گرفتار افراد میں سے 3میں نادرا ملازمین بھی بطور ملزم نامزد ہیں۔