بدین : مرزا ہاوس کے اطراف میں صورتحال کشیدہ، ذوالفقار مرزا نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 13:44

بدین : مرزا ہاوس کے اطراف میں صورتحال کشیدہ، ذوالفقار مرزا  نے گرفتاری ..

بدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا ہے. پولیس کے مطابق ذوالفقار مرزا کے خلاف مختلف تھانوں میں 11 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، بدین میں موجود مرزا ہاؤس کے اطراف میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے مرزا ہاؤس کے تمام دروازوں پر قبضہ کر لیا ہے، ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے جبکہ آپریشن کی مانیٹرنگ ایس ایس پی حیدر آباد، ایس ایس پی کراچی اور ایس ایس پی ملیر کر رہے ہیں.

متعلقہ عنوان :