دھاندلی کیخلاف مہم پورے ملک کیلئے ہے ‘سینیٹر شبلی فراز

منگل 5 مئی 2015 13:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) این اے 125لاہور پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بارے میں تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ دھاندلی کے خلاف مہم صرف تحریک انصاف کیلئے نہیں، پورے ملک کیلئے ہے، پاکستان کے الیکشن کے نظام میں کئی خرابیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا پارٹی پہلے ہی اس بارے میں کلیئر تھی،جوڈیشن کمیشن میں ثابت کریں گے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔شبلی فراز نے کہا دھاندلی کے خلاف مہم صرف تحریک انصاف کیلئے نہیں ، پورے ملک کیلئے ہے، پاکستان کے الیکشن کے نظام میں کئی خرابیاں ہیں نظا م ٹھیک کر نے کیلئے جدو جہد کررہے ہیں