الیکشن میں دھاندلی کا دعویٰ اکیس جماعتیں کرتی ہیں ،عمران خان

منگل 5 مئی 2015 13:44

الیکشن میں دھاندلی کا دعویٰ اکیس جماعتیں کرتی ہیں ،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 21جماعتیں کہتی ہیں دھاندلی ہوئی ہے ‘ پاکستان کے الیکٹرول پروسسز میں اہل افراد اسمبلی میں نہیں آسکتے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے الیکٹرول پروسسز میں اہل افراد اسمبلی میں نہیں آسکتے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے عمران خان نے کہاکہ اگر ایک مخصوص پیٹرن پرتحقیقات ہوں اور الیکشن کمیشن ایجنسیز کی مدد لے تحقیقات جلد ہوسکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے پاس سارے ثبوت ہوتے تو جوڈیشل کمیشن کے بجائے عدالت میں چلے جاتے،پھر بھی ایک لاکھ چوبیس ہزار صفحات کی دستاویزات کمیشن میں پیش کریں گے۔عمران خان نے کہاکہ دھاندلی کرنے والوں اور کروانے والوں کو سزائیں نہ ملیں تو دھاندلی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتااس سال پختونخوا کے اسپتال اور پولیس اسٹیشن سارے پاکستان کی مثال بن جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :