وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ المار حماڈیارو سے ملاقات

منگل 5 مئی 2015 13:42

باکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ المار حماڈیارو سے ملاقات ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا باہمی تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آذربائیجان کے صدر الحام الیوو کی قیادت میں آذربائیجان نے معاشی و انفراسٹرکچر میں کافی ترقی کی ہے انہوں نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کا اجلاس کروانے پر مبارک باد بھی دی اور آئندہ باکو میں ہونے والی پہلی یورپین اولمپک گیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اس موقع پر دونوں رہمناؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر اور نوگونو کاراباکو کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں حل کیا جائے ۔

انہوں نے تمام عالمی پلیٹ فارمز پر قریبی تعلقات قائم کرنے کا بھی عہد کیا ۔ اس ملاقات کے موقع پر آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر خالد عثمان قیصر پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر درشگن شکارو اور دیگر اعلی حکام موجود تھے

متعلقہ عنوان :