موبائل فون کمپنیوں نے 35ہزار افغان باشندوں کو سمیں جاری کردیں ، پی ٹی اے بند کرانے میں ناکام

منگل 5 مئی 2015 13:41

موبائل فون کمپنیوں نے 35ہزار افغان باشندوں کو سمیں جاری کردیں ، پی ٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) موبائل فون کمپنیوں نے 35ہزار افغان باشندوں کو جاری کی گئی سموں کو بند نہیں کیا جس کے نتیجے میں ملک کی سکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ پی ٹی اے فون کمپنیوں کیخلاف اقدام کرنے سے گریزاں ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔

(جاری ہے)

2015ء کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق موبائل کمپنیوں نے قانونی دستاویزات کے بغیر 35000 افغان باشندوں کوموبائل سمیں جاری کیں تھیں مقررہ وقت گزرنے کے باوجود بھی پی ٹی اے افغان باشندوں کو جاری سمیں بند کرانے میں ناکام ہوا ہے اور موبائل کمپنیوں کیخلاف کوئی اقدام نہیں کرسکا افغان باشندوں کو جاری کی گئی سمیں ملک کی سکیورٹی کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں قانون کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی باشندوں کو ویزہ اجراء دستاویزات پر سمیں جاری ہوسکتی ہیں لیکن افغان باشندوں کے پاس ویزہ بھی موجود نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :