پولی کلینک میں 2 کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

منگل 5 مئی 2015 13:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال پولی کلینک انتظامیہ نے ہسپتال کے توسیع منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرانے کے نام پر ایک کروڑ بیس لاکھ جبکہ ڈینگی بخار کے نام پر دس بلین کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔ دو سال قبل فزیبلٹی رپورٹ کے نام پر بارہ ملین روپے جاری ہونے کے باوجود تاحال فزیبلٹی رپورٹ تیار نہ ہوسکی ہے ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔

(جاری ہے)

2015ء کے پاس موجود دستاویز کے مطابق پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ نے بارہ ملین روپے فزیبلٹی کے نام پر ہڑپ کرلئے قواعد وضوابط کے مطابق ہسپتال کے ایگزیکٹوڈائریکٹر (ای ڈی )کو یہ بھاری رقم جاری کرنے کا اختیار بھی حاصل نہیں تھا ای ڈی پولی کلینک نے بھاری کرپشن کیلئے ایک نیا بینک اکاؤنٹ کھولا تھا جس میں یہ بھاری فنڈ ٹرانسفر کروائے گئے تھے وفاقی حکومت نے یہ بارہ ملین روپے غریب مریضوں کو مفت دوائیوں کیلئے دیئے تھے دستاویزات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ پولی کلینک ہسپتال انتظامیہ کو وفاقی حکومت نے ڈینگی بخار کی روک تھام کیلئے دس ملین روپے جاری کئے تھے تاکہ انتظامیہ اسلام آباد میں ڈینگی سے بچاؤ کی دوائی اور اسپرے مشین خرید سکے لیکن ہسپتال انتظامیہ نے یہ فنڈ بجلی کرپشن کی نظر کردی ہے کیونکہ تاحال نہ ڈینگی بخار کیلئے کوئی دوائی خریدی گئی اور نہ ہی اسپرے مشین لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :