بدین : ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے آپریشن کا آغاز کر دیا، فائرنگ کا سلسہ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 13:41

بدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے آپریشن شروع کر دیا ہے. مرزا فارم ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر شدید فائرنگ کا سلسہ جاری ہے.

(جاری ہے)

پولیس مرزا فارم ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک کے باہر موجود ہے ، پولیس کے پہنچنے پر 10 گارڈز نے ہتھیار ڈال دئے ہیں جبکہ ندین کے سسول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لیے رینجرز کی نفری طلب کر لی گئی ہے.