پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ملک منظور حسین ریٹائرڈ

منگل 5 مئی 2015 13:40

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) .. پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس ملک منظور حسین اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے ہیں۔ ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 17رہ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ملک منظور حسین 26 مارچ 2013 کو پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے بعد ازاں انہیں جج کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ جسٹس ملک منظور حسین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہائیکورٹ میں منگل کو فل کورٹ ریفرنس منعقد کیا گیا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک منظور حسین کی ریٹائرمنٹ کے بعد پشاورہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 17رہ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :