خواجہ سعد رفیق کا ٹربیونل فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے اور دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

منگل 5 مئی 2015 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستام مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حلقہ این اے 125 میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے اور دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حلقہ این اے 125 میں 2013ء کے عام انتخابات پر آنے والے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے اور پارٹی قیادت نے خواجہ سعد رفیق کو بیک وقت دوبارہ الیکشن مہم شروع کرنے اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے اور ٹربیونل کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پارتی کی اعلیٰ قیادت اور خواجہ سعد رفیق نے حلہ این اے 125 سے دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی طرف سے ٹربیونل کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔