مقدس اوراق کی توہین کاالزام ثابت ہونے پر 25سال قید کی سزا کا حکم

منگل 5 مئی 2015 13:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)لاہور کی مقامی عدالت نے مقدس اوراق کی توہین کرنے کاالزام ثابت ہونے پر ملزم کو 25سال قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج شازب سعید کی عدالت میں مقدس اوراق کی توہین کرنے میں ملوث ملزم ذوالفقار کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ذوالفقار کیخلاف تھانہ ریس کورس میں 2006ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملزم کے خلاف ثبوت فراہم کئے گئے اور گواہان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے حتمی دلائل کے بعد ملزم ذوالفقار کو 25سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔