کراچی ‘قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری،6 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا

منگل 5 مئی 2015 13:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں جاری ہیں6 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا جبکہ سندھ کے وزیربرائے کچی آبادیزجاوید ناگوری کے بھائی کے قتل کا مقدمہ کلری تھانے میں درج کرلیا گیاپولیس کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ملزم محب اللہ کوگرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ملزم لوٹ مار اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق پولیس نے رات گئے کھارادر سے حراست میں لیے گئے تین ملزمان میں لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ وسیم بھی شامل ہے جو پولیس کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وسیم اور دیگر کا تعلق لیاری گینگ وار کے وصی اللہ لاکھو گروپ سے ہے۔ادھر سرسید ٹاؤن میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران شہریوں نے 2ڈاکو ؤں کو تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق سرسید ٹاؤن میں ناگن چورنگی کے 2 ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران شہری کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے اور دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا،ڈاکوؤں کی شناخت علی اور عامر کے نام سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کے قتل کا مقدمہ تھانہ کلری میں سب انسپکٹر محمد سلیم کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اکبرناگوری جمعہ کی رات لیاری میں دستی بم حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :