اسلام آباد ‘ فائبرآپٹکس کے تارچوری کرنیوالے 7ملزمان گرفتار ‘ اہم انکشافات متوقع

منگل 5 مئی 2015 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اسلام آباد میں جی ٹین ٹو کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں فائبر آپٹکس کی تاروں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ‘فائبر آپٹکس کی تاریں چوری کرنے والے سات ملزمان بھی گرفتار کر لیئے گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسلام کے علاقے جی ٹین ٹو میں لاکھوں روپے کی فائبر آپٹکس تاریں چوری کرنے کا منصوبہ ناکام بنادیاگیا سات ملزمان پر مشتمل ایک گروپ فائبر آپٹکس سے بھرا ٹرک چوری کر کے لے جا رہے تھے کہ ایک شہری نے رینجرز کو اطلاع کردی۔موقع پر پہنچ کر رینجرز اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے فائبر آپٹکس سے بھرا ٹرک قبضے میں لے لیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں

متعلقہ عنوان :