اسلا م آباد: الطاف حسین کا فوج کے خلاف بیان ، وزارت قانون سے غیر رسمی رائے طلب کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 13:32

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے فوج کے خلاف بیانات پر حکومت نے قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے الچاف حسین کے فوج کے خلاف بیان پر وزارت قانون سے غیر رسمی رائے طلب کی ہے جس پر وزارت قانون کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا تاہم تعزیرات پاکستان کے تحت الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے.