اسلام آباد : پنجاب اسمبلی کی خالی مخصوص نشست خالی پر الیکشن شیڈول جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 13:29

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : پنجاب اسمبلی کی خالی مخصوص نشست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے. الیکشن کمیشن کے مطابق 12 اور 13 مئی کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے جبکہ 14 اور 15 مئی کو کاغذات پر اسکروٹنی کی جائے گی.

(جاری ہے)

10 مئی کو اپیلیں دائر کی جا سکتی ہیں. یاد رہے کہ کرن عمران کے ایم این اے بننے کے بعد مخصوص نشست خالی ہوئی تھی. الیکش کمیشن نے مسلم لیگ ن کو ہدایت کی ہے کہ مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جمع کروائی جائے. الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کروائی گئی فہرست ختم ہو چکی ہے.