ایان کی خاطر پولیس اہلکاروں میں ڈیوٹی کیلئے جھگڑے

منگل 5 مئی 2015 13:23

ایان کی خاطر پولیس اہلکاروں میں ڈیوٹی کیلئے جھگڑے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) خوبرو اسمگلر حسینہ ایان علی کے لئے پولیس اہلکاروں میں بیرک ڈیوٹی کے لئے جھگڑے شروع ہو گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اہلکاروں میں ایان کی بیرک کی ڈیوٹی کے لیے لڑائی جھگڑے عام ہو گئے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے قرعہ اندازی سے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگانی شروع کر دیں، مقدے کی سماعت کرنے والے ججزکی تبدیلی اور کسٹمز حکام کے غلطیوں سے بھرپور چالان کی وجہ سے ماڈل کی ضمانت پر رہائی کا قوی امکان پیدا ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا اڈیالہ جیل کے حکام ایان علی کو بھرپور آسائشیں فراہم کر نے کے لیے بڑھ چڑھ کر کوششیں کر رہے ہیں، بیرک کی ڈیوٹی پر مامور اہلکار وقتا فوقتا ماڈل سے پوچھتے ہیں کسی چیز کی ضرورت تو نہیں، اسی بہانے ماڈل سے بات چیت کرنے کے بہانے بنانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ملزم ہونے کے باوجود ایان کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات حاصل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے ماڈل کے چالان میں اہم شہادتیں یکسر نظر انداز کر دی ہیں، پراپرٹی ڈیلر سے تفتیش کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی، ماڈل کے پاس موجود موبائل کے ڈیٹا کے حصول کے لیے ایف آئی اے سے رجوع نہیں کیا گیا اور ماڈل سے ان کے دبئی کے مہنگے ترین برج الخلیفہ میں اپارٹمنٹ خریدنے سمیت تین درجن سے زائد غیر ملکی دوروں سے متعلق تفتیش میں بے حد نرمی بھرتی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :