Live Updates

این اے 125 کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،جوڈیشل کمیشن ملک میں تاریخ رقم کررہا ہے جس سے ملکی جمہوریت مضبوط ہوگی

تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 5 مئی 2015 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر ٹریبونل کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر ٹریبونل کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن ملک میں تاریخ رقم کررہا ہے جس سے ملکی جمہوریت مضبوط ہوگی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے ملک میں نئی روایات جنم لیں گی۔ خودمختار اور آزاد الیکشن کمیشن وجود میں آئے گا اور آئندہ کوئی من مانے نتائج حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات