پاک فوج میں مختلف اسامیوں کی بھرتی جاری

منگل 5 مئی 2015 13:06

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاک فوج میں مختلف اسامیوں کی بھرتی جاری ہے پاک فوج بھرتی مرکز کے افسر لیفٹیننٹ کرنل محمد یوسف جاوید واہلانے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پانچ مئی کو ٹاؤن کمیٹی سجاول اور چھ مئی کو میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ میں بھرتیاں کی جائیں گی ، انہوں نے ضلع سجاول اور ضلع ٹھٹھہ کے تمام خواہشمند نوجوانوں کوہدایت کی ہندو مسلم ، میٹرک ، انٹر، بی اے ، بی ایس سی پاس نوجوان ،اپنی اسناد، لیونگ سرٹیفکیٹ، ڈومسائل ، اپنااور والدین کے شناختی کارڈ اصل اور دوسیٹ فوٹو کاپی تصدیق شدہ کے ساتھ چھ فوٹو ساتھ لائیں ،عمر سترہ سال سے تئیس سال اور قد پانچ فٹ چھ انچ ہونا ضروری ہے ، ایل ٹی وی ڈرائیونگ کے لئے عمر میں دو سال رعایت جبکہ بی اے بی ایس سی کے لئے ایک سال عمر کی رعایت ہوگی، تمام کاغذات ساتھ لانے والوں کو انٹرویو کے بعد مختلف اسامیوں پر بھرتی کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :