سابق صدر مشرف کے خلا ف لال مسجد کیس کی سماعت 9 مئی کو دو بارہ ہو گی

منگل 5 مئی 2015 13:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق صدر جنرل ( ر ) پرویز مشرف کے خلا ف لال مسجد کیس کی 9 مئی کو دو بارہ سماعت کرنے کا حکم دیا ۔ منگل کے روز اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران اگلی سماعت 9 مئی کو کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

مشرف کے وکیل کی طرف سے درخواست دی گئی کہ وہ مصروفیت کی وجہ سے نہیں آ سکتے لہذا سماعت کو آگے کیا جائے جس پر لال مسجد کے وکیل نے کہا کہ مشرف کے تین وکلاء ہیں کیا تینوں مصروف ہیں اس پر انہوں نے عدالت کو سی ڈی پیش کی جس میں 2 اپریل کو ان کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ٹی وی چینلز پر کئے گئے انٹرویوز ہیں اور کہا کہ مشرف کی میڈیکل رپورٹ درست نہیں ۔

عدالت کے جج نے کیس کی سماعت 9 مئی کو کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی مشرف کے ضمانتی کو دیئے جانے والے 25 لاکھ روپے کے نوٹس کی سماعت بھی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :