بہاولپور : کراچی حیدر آباد موٹروے سیکشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے، کراچی کے حالات بھی بہتر ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 13:01

بہاولپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : وزیراعظم نواز شریف نے بہاولپور میں پاکستان کے پہلے شمسی بجلی گھر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،کراچی میں حالات اب بہتر ہوگئے ہیں۔ پاک چین منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کے لیے دونوں ممالک ملکر کمیٹیاں بنائيں گے ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی ایک دفعہ پھر روشنیوں کا شہر بنے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے سیکشن پر کام شروع ہو چکا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایل این جی استعمال کرکے3 ہزار600 میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔بہاولپور کا منصوبہ 950 میگاواٹ کا منصوبہ ہوگا۔تھر کا منصوبہ 2000 ہزار میگاواٹ تک جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلا موقع ہے جب حکومت عملی طور پر کام کرکے دکھا رہی ہے، چینی کمپنی سے2 ارب ڈالر کی رعایت لینا شہباز شریف کا کمال ہے، ایک سال پہلے یہاں ہر طرف مٹی اور ریت تھی ، ہر شعبے میں تیزی سے ترقی آئے گی، دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہورہی ہے، 2018ء تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، دہشت گردی کا خاتمہ اورکراچی میں امن قائم کرنا ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ اہل کراچی بھی اس بات کی گواہی دیں گے کہ کراچی سے جرائم اور بھتہ خوری میں کمی آئی ہے، خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی واپس لائیں گے،روشینیاں دوبارہ آئیں گی، اللہ ہمیں نظر بد سے بچائے یہ بہت بری چیز ہوتی ہے ، انڈسٹری کا پہیا چلتا نظر آئے گا، ملک میں ایک بار پھر ترقی ہوتی نظر آئے گی، آج بجلی کےآنے کی امیدپیدا ہوچکی ہے وہ بجلی جو ہم سے روٹھ گئی تھی اور پتہ نہیں کہاں چلی گئی تھی ہم اسے واپس لائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان سے اندھیروں کودورکرناہے اور ہم نے ملک سے غربت کا خاتمہ کرناہے۔ جس کے لیے ہم اقدامات کریں گے.