اینگرو کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران الحق کو پی ایس او کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ

منگل 5 مئی 2015 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے اینگرو کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران الحق کو پی ایس او کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے شاہد اسلام قائم مقام ایم ڈی پی ایس او سے چارج واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کیلئے وزیر پیٹرولیم نے وزیر اعظم آفس کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔

قطر سے ایل این جی کی درآمد میں عمران الحق کا کردار اہم رہا ہے اور بندرگاہ پر اینگرو نے ایل این جی ٹرمینل تعمیر کیا ہے ۔ ایل این جی درآمد کرنے بارے اپوزیشن نے حکومت پر اربوں ڈالر کمیشن کھانے کا الزام بھی عائد کررہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شاہد اسلام اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کے مابین اختلافات چھ ارب روپے کے غیر معیاری فرنس آئل درآمد کرنے پر پیدا ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے اس سکینڈل کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور چھ ارب روپے کرپشن میں وارت پیٹرولیم کے سربراہان اور پی ایس او کے اعلیٰ افسران بھی ملوث ہیں آٹھ افسران پہلے ہی معطل کئے جاچکے ہیں۔ اینگرو کے چیف ایگزیکٹو عمران الحق پی ایس او کے ایم ڈی رہنے کے ساتھ ساتھ اینگرو کے سربراہ بھی رہیں گے۔ اینگرو کمپنی نے ملک میں کرپشن چھپانے اور امیج بہتر بنانے کیلئے ایک نجی ایڈ کمپنی کی خدمات بھی لے لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :