سابق سیکرٹری قانون و انصاف سعدیہ عباسی کے خلاف کرپشن تحقیقات

منگل 5 مئی 2015 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سابق سیکرٹری قانون و انصاف جسٹس ( ر ) سعدیہ عباسی کے خلاف کرپشن تحقیقات کا فیصلہ ۔ سعدیہ عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے وفاقی سیکرٹری کی خدمات سرانجام دینے پر سپریم کورٹ کے جج کی مراعات وصول کیں جو کہ غیر قانونی اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کو آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر مطلع کیا ہے کہ سعدیہ عباسی نے سپریم کورٹ کے جج کے مساوی تنخواہ مراعات الاؤنسز غیر قانونی وصول کئے یں ۔ 22 گریڈ کی حیثیت سے کام کیا تھا جبکہ مراعات جج کے مساوی لیں ۔ اس طرح سعدیہ عباسی تین لاکھ روپے ماہانہ زیادہ مراعات وصول کیں اور اس طرح کروڑوں روپے سے زائد وصول کئے ۔

متعلقہ عنوان :