اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمد ایک روز کے لئے روک دیا

منگل 5 مئی 2015 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی پر عمل درآمد ایک روز کے لئے روک دیا‘ جسٹس اطہر من الله نے شفقت حسین کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا‘ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بدھ تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کی پھانسی روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من الله نے سماعت کی۔ جسٹس اطہر من الله نے سماعت میں ریمارکس دیئے کہ عدالتی فیصلے کے بعد وزارت داخلہ کی انکوائری کی کوئی حیثیت نہیں‘ انکوائری کمیٹی غیر قانونی ہے کیوں نہ کارروائی کی جائے۔ جسٹس اطہر من الله نے شفقت حسین کی درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے پھانسی پر عمل درآمد ایک دن کے لئے روک دیا۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بدھ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست کی سماعت تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :