وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کل بدھ کو ضلع وہاڑی کا دورہ متوقع

منگل 5 مئی 2015 12:33

بورے والہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کل بدھ کو ضلع وہاڑی کا دورہ متوقع ہے متوقع دورہ کے دوران وزیر اعلی پنجاب مختلف عوامی فلاحی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے علاوہ اہم منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعلی پنجاب کے متوقع دورہ کے انتظامات کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ کی صدارت میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دورہ کے انتظامات کے علاوہ سیکیورٹی انتظامات پر غور کیا گیا پروگرام کے مطابق وزیر اعلی پنجاب آج 6مئی کو بوریوالا میں بوریوالا چیچہ وطنی دورویہ سڑک کے منصوبے ، ریسکیو1122کی عمارت ، اور دیہی سڑک کی کشادگی و تعمیرکا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا کے شعبہ امراض دل وارڈ اور شیخ دین ویلفیئر ہسپتال کا افتتاح کریں گے بعد ازاں وہ وہاڑی میں سرکٹ ہاؤس میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور امن و امان کی صورتحال سمیت ضلع میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کڈنی سنٹر اور بلڈ ٹرانسفیوژن شعبہ کا افتتاح کریں گے۔

متعلقہ عنوان :