این اے 125 :خواجہ سعدرفیق کا بیک وقت سپریم کورٹ جانے اور دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 5 مئی 2015 12:33

این اے 125 :خواجہ سعدرفیق کا بیک وقت سپریم کورٹ جانے اور دوبارہ الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مئی2015ء) خواجہ سعد رفیق نے بیک وقت حلقہ این 125کے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے اور نئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کی طرف سے نااہل کیے گئے ن لیگی رہنماءنے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست نہیں کریں گے بلکہ نئے الیکشن میں حصہ لیں گے۔پارٹی قیادت نے سعد رفیق کو نئے الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :