وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان بازاروں کے لئے 5 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دے دی

منگل 5 مئی 2015 12:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رمضان بازاروں کے لئے 5 ارب روپے سبسڈی کی منظوری دے دی‘ پورے صوبے میں 400 رمضان بازار قائم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رمضان بازاروں کے لئے 5 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دیتے ہوئے صوبے بھر میں 400 کے قریب رمضان بازار قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں اشیاء خرد و نوش کی قیمتوں میں خصوصی رعایت دی جائیگی۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 60 سے 80 روپے کی رعایت دی جائیگی۔ آٹے کے ساتھ ساتھ رمضان بازار میں دیگر اشیاء خرد و نوش پر اشیاء کے مطابق سبسڈی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :