راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کا افتتاح9مئی کو کرنے کا فیصلہ ،وزیراعظم نوازشریف افتتاح کریں گے
منگل 5 مئی 2015 12:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پچاس ارب روپے سے زائد کی لاگت سے تیار ہونے والے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کا افتتاح9مئی کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نامکمل میٹروبس منصوبے کا افتتاح وزیراعظم محمد نوازشریف راولپنڈی میں کریں گے،وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کے ارکان میٹروبس میں سوار ہوکر اسلام آباد کے آخری سٹاپ سیکرٹریٹ کے مقام تک سفر کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے جڑواں شہروں کیلئے پچاس ارب روپے سے زائد کی رقم سے تیار کئے جانے والے نامکمل میٹرو بس منصوبے کا افتتاح9مئی کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف میٹروبس منصوبے کا افتتاح اپنی کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ راولپنڈی میں رحمان آباد سٹاپ کے مقام سے کریں گے اور بعد ازاں میٹرو بس میں سفر کرتے ہوئے میٹروبس کے اسلام آباد میں آخری سٹاپ سیکرٹریٹ تک سفر کریں گے اور اس اخری سٹاپ کے مقام پر وزیراعظم ایک بڑے اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔(جاری ہے)
میٹروبس کی اس افتتاحی تقریب کے راولپنڈی میں آنے والے اخراجات راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(آر ڈی اے) جبکہ اسلام آباد میں آنے والے اخراجات کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) برادشت کریں گے۔نامکمل میٹرو بس کے افتتاح کا ایک افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے اور پچاس ارب روپے کی زائد لاگت سے تعمیر ہونے والے اس منصوبے کا راولپنڈی میں مریڑ چوک اور موتی محل لئی پل کے مقام پر گراؤنڈ ورک تاحال مکمل نہیں ہوسکا،تاہم میٹرو پل سے بس گزر سکے گی جبکہ اسلام آباد فیز میں پشاور موڑ انٹرچینج کا کام تاحال بقیہ ہے جبکہ میٹرو بس ذرائع کے مطابق پشاور موڑ انٹرچینج کا کام مزید تین سے چار ماہ میں مکمل ہوسکے گا تاہم وزیراعظم کی افتتاحی بس اس مقام سے عارضی طور پر تعمیر شدہ سڑک سے گزارا جائے گا،اُردو پوائنٹ نے مؤقف جاننے کیلئے میٹرو منصوبے کے چےئرمین حنیف عباسی سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی تاہم حسب عادت انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.