جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

منگل 5 مئی 2015 11:52

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) جنوبی پنجاب میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ،شہروں میں بارہ بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ،کاروبار زندگی معطل ہو گئے ،معاشی بحران کا خطرہ پید اہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،بہاول پور،ڈیرہ غازی خان،لودھراں،خانیوال،جہانیاں،مظفر گڑھ،لیہ،رحیم یار خان،صادق آباد اور دیگر شہروں میں بارہ بارہ گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا سلسلہ جاری ہے شہری علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک ایک گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں تین تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے مجموعی طور پر شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

لوڈ شیڈنگ سے جہاں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے وہیں طالب علموں کونصابی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔شہروں میں کاروباری مراکز میں رونقیں ختم ہو چکی ہیں اور بجلی سے منسلک صنعتیں بند ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے علاقے بھر میں بے روزگاری اور معاشی بحران کے شدید خطرات پائے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :