لاہور : این اے 125 کیس کا فیصلہ، فیصلے کی مصدقہ کاپی جمعرات کو فراہم کی جائے گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 11:28

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : این اے 125 کا فیصلہ ٹربیونل نے گذشتہ روز سنا دیا تھا جس کے تحت خواجہ سعد رفیق کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا.

(جاری ہے)

این اے 125 کیس کے فیصلے کی ًصدقہ کاپی حاصل کرنے کے لیے پی ٹی آئی اور ن لیگ، دونوں جماعتوں نے ٹربیونل میں درخواستیں دائر کر دی ہیں تاہم الیکشن ٹربیونل کا کہنا ہے کہ فیصلے کی مصدقہ کاپی جمعرات کو فراہم کی جائے گی. کیس پر سماعت جسٹس جاوید رشید محبوبی کر رہے تھے جو کہ فیصل آباد ٹربیونل کے جج ہیں. گذشتہ روز فیصلہ سناتے ہی جسٹس جاوید رشید فیصل آباد روانہ ہو گئے تھے.

متعلقہ عنوان :