کراچی : سیاسی جماعتیں پوائنٹ سکورنگ نہ کریں، اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 11:24

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں پوائنٹ سکورنگ نہ کریں. انہوں نے کہا کہ سندھ کے مسائل پر عوام کے ساتھ ہیں اور ان کا ساتھ دیں گے.

(جاری ہے)

کراچی سے لشمور تک بھی عوام مسائل سے دو چار ہیں ان پر بھی توجہ دینا ہو گی. تحریک انصاف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دوستوں کو تو ہر کام اور بات دو نمبر ہی لگتی ہے، خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تقسیم نہیں ہیں محض ایجنڈے مختلف ہیں.

متعلقہ عنوان :