Live Updates

اسلام‌آباد : عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا، پی ٹی آئی شہادتیں ریکارڈ کروائے گی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 11:06

اسلام‌آباد : عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : 2013 ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی کارروائی آج ہو گی، جوڈیشل کمیشن کی کاروائی میں پاکستان تحریک انصاف کمیشن میں اپنی شہادتیں ریکارڈ کرائےگی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کا پانچواں اجلاس سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہو گا ۔

کمیشن کے گذشتہ حکم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ اپنے موکل کی طرف سے دی گئی دستاویزی شہادتیں پیش کریں گے ۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے پی ٹی آئی کی طرف سے جمع کروائی گئی گواہوں کی فہرست پر 14افراد کو بھی 6 مئی کو طلب کر رکھا ہے جن میں نبیل گبول اور نجم سیٹھی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :