سندھی زبان کے معروف ادیب اور شاعر قمر شہبازکی چھٹی برسی منائی گئی

منگل 5 مئی 2015 11:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سندھی زبان کے معروف ادیب اور شاعر قمر شہبازکی چھٹی برسی منائی گئی ۔ قمر شہباز کا اصل نام قمر الدین تھا اور وہ 13 اپریل 1938ء کو نواب شاہ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1962ء میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا اور مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔

(جاری ہے)

1965ء سے 1972ء کے دوران انہوں نے ڈگری کالج کندھ کوٹ میں پرنسپل کے فرائض انجام دیئے بعدازاں وہ مختلف سرکاری اداروں میں اہم مناصب پر فائز رہے۔

قمر شہباز کی شاعری کا مجموعی چندرھین تو دور،کہانیوں کا مجموعہ اٹون گھر، قمر شہباز جون کہانیوں اور ضمیر جو موت کے نام سے اور ڈراموں کا مجموعہ راچورن مہ لات کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں تمغہ امتیاز کے اعزاز سے سرفراز کیا تھا۔قمر شہباز5 مئی 2009ء کو کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔