ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، رواں ہفتے کے آخر میں بارش کی پیشگوئی
منگل 5 مئی 2015 11:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ملک بھر کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے ، موسم کا حال بتانے والوں نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہووٴں کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔ملک کے بیشتر حصوں میں سورج آنکھیں دکھانے لگا ، راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔(جاری ہے)
لاہور میں بھی گرمی کی شدت بتدریج بڑھنے لگی ، ملتان شہر اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ کراچی میں سمندری ہوا چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان نہیں ، کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔ گزشتہ روز سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بھی بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مہینے کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران موسمی حالات غیر یقینی رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.