جلالپور بھٹیاں، فیکٹری بس کو حادثہ،15 خواتین زخمی

منگل 5 مئی 2015 11:05

جلالپور بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) جلالپور بھٹیاں کے قریب فیکٹری بس اور ٹرک میں ٹکر کے نتیجے میں پندرہ خواتین ورکرز زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

منگل کوریسکیو زرائع کے مطابق کریسنٹ باہو مان فیکٹری کی بس خانقاہ ڈوگراں سے خواتین کو لیکر فیکٹری جا رہی تھی کہ سکھیکی باغ ہوٹل کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15 سے زائد خواتین ورکرز زخمی ہو گئیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہیلتھ سنٹر سکھکی پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :