کراچی،شہریوں نے 2 ڈاکو دھرلیے،تشددکے بعدپولیس کے حوالے

منگل 5 مئی 2015 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سرسید ٹاؤن میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران شہریوں نے 2ڈاکو ؤں کو تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرسید ٹاؤن میں ناگن چورنگی کے 2 ڈاکو شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران شہری کے شور مچانے پر لوگ جمع ہوگئے اور دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا،ڈاکوؤں کی شناخت علی اور عامر کے نام سے ہوئی جن کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :