نیپال میں زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی کارروائیاں جاری

منگل 5 مئی 2015 11:03

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) نیپال میں زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، دو سی ون تھرٹی طیارے امدادی سامان لیکر کھٹمنڈوروانہ ہوگئے، سامان میں 700 خیمے اور چار سو کلوگرام ادویات بھی شامل تھیں ۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید 2 سی 130 طیارے ادویات اور امدادی سامان لے کر نیپال روانہ ہو گئے ۔

امدادی سامان میں غذائی اشیاء ، ٹینٹ اور ادویات بھی شامل ہیں۔۔نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 366 ہو گئی جبکہ ساڑھے 14ہزار زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

60یورپی شہریوں سمیت 112غیر ملکی تا حال لاپتا ہیں۔نیپال میں 25 اپریل کو آنے والا ہولناک زلزلہ تباہی کے سیکڑوں نشان چھوڑ گیا۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میں تو زندگی معمول پر آگئی لیکن دور دراز علاقوں میں کئی روز بعد ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا ۔عالمی ادارہ خوراک سمیت دیگر عالمی اداروں کے رضاکاروں نے پہلی بار ان علاقوں میں کھانے پینے کا سامان تقسیم کیا۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق زلزلے سے سترہ لاکھ بچے متاثر ہوئے جو اپنے خاندان ،گھر ، اسکول اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :