احتساب عدالت کا اثاثہ جات ریفرنس میں آصف زرداری کو 13 مئی کو پیش ہونے کا حکم

منگل 5 مئی 2015 11:03

احتساب عدالت کا اثاثہ جات ریفرنس میں آصف زرداری کو 13 مئی کو پیش ہونے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 13 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ منگل کو راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے خلاف غیر قانونی طور پر اثاثے بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سابق صدر اسلام آباد میں ہی موجود ہیں اور ان کے لئے عدالت آنا بھی کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے ایک روز کے لئے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔واضح ر ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس 2001 میں قائم کیا گیا تھا، اثاثہ جات ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد اور 18 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔